Categories: عالم اسلام

ترکی سےیونان جاتے ہوئے39 پناہ گزین ڈوب کر جاں بحق

ترکی کےساحلی محافظوں کہنا ہے کہ ترکی سے یونان جانے والی ایک کشتی بحیرۂ ایجین میں ڈوب گئی ہے جس میں 39 افراد ڈوب کرجاں بحق ہو گئے ہیں۔

ساحلی محافظوں کے مطابق ڈوب کر مرنے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے۔ساحلی محافظوں نے کم از کم 60 افراد کو ترکی کے سمندری حدود میں زندہ بچا لیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کشتی کے متعدد حادثوں کے باوجود یورپ میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش میں ہزاروں افراد ترکی سے یونان کا خطرناک سمندر سفر کر رہے ہیں۔
تارکینِ وطن کے لیے عالمی تنظیم آئی او ایم نے جمعے کو کہا تھا کہ اس سال کے آغاز سے اب تک کم سے کم 244 پناہ گزین بحیرۂ روم میں ڈوب چکے ہیں جبکہ 55568 ساحل تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔
اس وقت یہاں پہنچنے والے افراد کی یومیہ تعداد دو سال قبل جنوری کے پورے ماہ میں آنے والے افراد کے برابر ہے۔
کچھ روز قبل ہی ایسے ہی ایک حادثے میں کم سے کم 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ترکی کے ساحلی محافظوں کا کہنا ہے کہ سنیچر کو پیش آنے والے حادثے کا شکار افراد یونان کے جزیرے لیسبوس جا رہے تھے۔
لیسبوس پناہ کے متلاشیوں میں کافی مقبول مقام ہے۔ ترکی کے حکام کے مطابق 17 میٹر لمبی یہ کشتی ساحل سے نکلتے ہی ایک چٹان سے ٹکرا گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ ڈوبنے والے کشتی میں مزید لاشیں ہو سکتی ہیں۔ بچائے جانے والے افراد علاج کیا جا رہا ہے جو ہائیپو تھرمیا کا شکار ہو گئے ہیں۔
ایک ترک باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ انسانی سمگلر ہیں۔
اس کشتی پر سوار افراد میں شام، میانمار اور افغانستان کے باشندے شامل تھے۔

بی بی سی اردو

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

8 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago