Categories: عالم اسلام

اسرائیلی طیاروں کی فضائی نگرانی میں 60 ہزارفلسطینیوں کی قبلہ اول میں نماز جمعہ

فلسطین میں کل جمعہ کے روز 60 ہزار فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو توڑ کرقبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر مسجد اقصیٰ کے باہر ایک احتجاجی جلوس بھی نکالا گیا جس میں اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد القیق کی رہائی اور صہیونی فوج کی تحویل میں رکھے گئے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کی لواحقین کوواپسی کا مطالبہ کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے حسب معمول جمعہ کو علی الصباح ہی بیت المقدس کی ناکہ بندی کردی تھی تاکہ نماز جمعہ میں کم سے کم فلسطینی قبلہ اول میں پہنچ سکیں، تاہم صہیونی فوج کی رکاوٹوں کے باوجود مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی سے بھی سیکڑوں فلسطینی نماز جمعہ کی ادائی کے لیےقبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نےبتایا کہ فلسطینی شہریوں کی مسجد اقصیٰ میں آمد کے بعد اسرائیل کےبغیر پائلٹ جاسوس طیارے فضا میں مسلسل محو پرواز نمازیوں کی جاسوسی کرتے رہے۔
اس موقع پر پرانے بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی۔
نماز جمعہ کی امامت قبلہ اول کے امام و خطیب الشیخ محمد النواھضہ نے کرائی۔ خطبہ جمعہ میں انہوں نے بیت المقدس کی آزادی کے لیے عرب وعجم کو متحد ہونے پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطین کے تاریخی مقامات پر یہودی شرپسندوں کے حملوں کی شدید مذمت کی اور اسرائیلی پالیسیوں کو مذہبی اشعال انگیزی کاموجب قرار دیتے ہوئے بیت المقدس میں یہودیوں اور صہیونی حکومت کی کارروائیوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔ الشیخ نواھضہ نے فلسطینیوں کی املاک پر یہودیوں کے قبضے کی شدید مذمت کی اور اسے عالمی قوانین اور آسمانی شرائع کے بھی منافی قرار دیا۔
نماز جمعہ کے بعد بیت المقدس کے سامنے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیاجس میں مظاہرین نے ان شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جنہیں صہیونی فوج نے شہید کیے جانے کے بعد اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے دو ماہ سے بھوک ہڑتال کرنے والے صحافی محمد القیق کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago