Categories: عالم اسلام

کابل میں طالبان کے فرانسیسی ریسٹورنٹ پر حملے سے 2افراد ہلاک، 15زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں طالبان خودکش بمبارنے فرانسیسی ریستوران پرحملہ کردیاجس میں2 افرادہلاک اور15زخمی ہوگئے جبکہ فورسزکی بمباری سے داعش کے14 شدت پسند مارے گئے، جھڑپ میں3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

طالبان خودکش بمبار نے کابل میں ایک فرانسیسی ریستوران پر حملہ کردیا جس میں 2 افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے۔ کابل پولیس کے مطابق مرنے والے دونوںافرادافغان شہری ہیں۔ طالبان ترجمان نے ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ حملے میں کئی غیرملکی شہری مارے یا زخمی ہوئے ہیں۔ خودکش بمباری کار پر سوار تھا، دھماکے کے بعدعمارت میں آگ لگ گئی، سیکیورٹی فورسزنے حملے کے بعدعلاقے کوگھیرے میں لے لیا۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا کہ دھماکا کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں ہوا ہے۔ دریں اثنا افغان فوج کی بمباری کے نتیجے میں داعش کے14 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ جھڑپ کے دوران 3 پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔ افغان وزارت دفاع کے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ مشرقی صوبہ ننگر ہارکے علاقے آچین میںافغان فضائیہ نے شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوںپربمباری کی جس میں14 شدت پسند ہلاک اور12زخمی ہوگئے، کارروائیوں میں داعش کے زیراستعمال اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ کردیاگیا۔
ننگرہار کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ صوبے زابل میں ایک کارروائی کے دوران دہشت گرد گروپوں کی طرف سے یرغمال بنائے جانیوالے 10 شہریوں کو رہا کرالیاگیاہے۔ علاوہ ازیں صوبے ارزگان میں ایک جھڑپ کے دوران3 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago