Categories: عالم اسلام

اسرائیلی پابندیاں توڑ کر50 ہزار فلسطینیوں کی قبلہ اول میں نمازجمعہ کی ادائیگی

اسرائیلی فوج اورپولیس کی جانب سے تمام ترپابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود کم سے کم پچاس ہزار فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی کو پہنچنے میں کامیاب رہے۔

مغربی کنارے، بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں سے مسجد اقصیٰ میں آنے والے فلسطینی قافلوں اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قبلہ اول میں نماز جمعہ کی امامت وخطابت کےفرائض ممتاز عالم دین الشیخ اسماعیل النواھضہ نے انجام دیے۔ نماز جمعہ کے خطبے میں انہوں نے صہیونی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف جاری ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔.
ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول سے دور کرنے کی ظالمانہ پالیسی صہیونی ریاست کی مذہبی دہشت گردی ہے۔ دنیا میں کہیں بھی ایسا کوئی قانون موجود نہیں جس کے تحت عبادت گذاروں کو ان کی عبادت گاہوں سے دور کیاجاتا ہو اور نہ ہی کسی ملک کی جانب سے اپنے شہریوں کو ایسا کرنے سے روکا جاتا ہے۔
الشیخ النواھضہ کا کہنا تھاکہ دنیا کا ہرملک اور تمام قوانین شہریوں کو مذہبی آزادی اور عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، مگر اسرائیل دنیا کا واحد ملک ہے جو فلسطینیوں کو ان کی عبادت گاہوں اور مقدس مقامات سے دور کرنے کی منظم پالیسی پرعمل پیراہے۔
فلسطینی عالم دین نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے ایک طے شدہ حکمت عملی اور پالیسی کے تحت فلسطینی خواتین اور دیگر شہریوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا کر انہیں قبلہ اول سے دور کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو صہیونی ریاست کی مذہبی دہشت گردی کی مل کر مذمت کرتے ہوئے قبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی جاری رکھنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت فلسطینیوں کی مذہبی آزادی سلب کررہا ہے تاکہ قبلہ اول کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی راہ ہموار کی جاسکے۔
ادھر کل جمعہ کے موقع پراسرائیلی پولیس اور فوج کی جانب سے عاید پابندیوں کے باوجود بڑی تعداد میں فلسطینی نماز جمعہ کی ادائی کے لیے قبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔ نماز جمعہ سے قبل اسرائیلی فوج اورپولیس نے فلسطینیوں کو روکنے کے لیے جگہ جگہ ناکے لگاکر تلاشی کی کارروائیوں کا آغاز کردیا تھا تاہم اس کے باوجود فلسطینی رکاوٹیں توڑ کرقبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

بصیرت آن لائن

baloch

Recent Posts

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا…

12 hours ago

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

1 day ago

غزہ میں خان یونس کے طبی کمپلیکس پر اسرائیلی حملہ … 18 عرب اور اسلامی ممالک کی مذمت

غزہ میں خان یونس کے طبی کمپلیکس پر اسرائیلی حملہ … 18 عرب اور اسلامی…

1 day ago

کیا مصنوعی ذہانت سے اسلامی جواب اور فتویٰ لیا جا سکتا ہے؟

گذشتہ چند ماہ کے دوران سوشل میڈیا پر مذہبی سوالات کے جواب دینے میں مصنوعی…

5 days ago

اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں 14 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا: فلسطینی حکام

اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں 14 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کر…

5 days ago

حجاج کرام کی خدمت کے لیے چھ سعودی ایئرپورٹس مختص

حجاج کرام کی خدمت کے لیے چھ سعودی ایئرپورٹس مختص

5 days ago