فرانسیسی جزیرے کورسیکا میں مسجد پر حملہ، قرآن پاک کی بے حرمتی

فرانس کے جزیرے کورسیکا میں انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی ایک عبادت گاہ پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے جزیرے کورسیکا کے دارالحکومت اجیکسو میں تقریباً 600 افراد کرسمس ڈے والے روز ایک پولیس اہلکار اور دو ریسکیو ورکرز پر حملے کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے کہ مظاہرین میں سے مشتعل افراد نے قریب ہی واقع مسجد پر دھاوا بول دیا، شدت پسندوں نے مسجد کے شیشے توڑ دیئے اور اندر گھس کر قران پاک کے نسخے جلائے اور 50 کے قریب نسخے سڑک پر پھینک دیئے۔
مظاہرین نے مسلم مخالف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر آویزاں تھا کہ ’یہ ہمارا ملک ہے، عرب یہاں سے نکل جاؤ‘۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا جب کہ اجیکسو میں موجود مساجد کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔
فرانس کے وزیراعظم مینئول والس نے مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توڑ پھوڑ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، اس کے علاوہ انھوں نے پولیس اور ریسکیو اہلکاروں پر حملے کی بھی مذمت کی۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago