Categories: عالم اسلام

وزٹ ویزے والے شامی سعودی عرب میں ملازمت کے اہل قرار

شام میں خانہ جنگی کی تباہ کاریوں سے متاثر ہو کر وزٹ ویزہ پر سعودی عرب پناہ لینے والے شامیوں کو نجی شعبے میں ملازمت کی اجازت ہو گی۔
یاد رہے سعودی عرب میں بغیر ورک ویزہ کسی بھی سرکاری یا نجی شعبے میں ملازمت کی اجازت نہیں ہوتی۔اس امر کا انکشاف سعودی وزارت محنت کے کے ذرائع نے روزنامہ ‘الحیات سے بات کرتے ہوئے کیا۔ سعودی حکومت نے ملک میں وزٹ ویزے پر آںے والے شامی اور یمنی باشندوں کے لئے ورک ویزے کی پابندیوں سے استشنٰی دیا ہے۔ ان افراد کو تعلیمی اداروں اور سرکاری ہسپتالوں میں مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ تین دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو بھی ان کے ملک کی سیاسی صورتحال میں ابتری دیکھتے ہوئے خصوصی مراعات دی گئی تھیں۔ کونسل برائے وزراء کے ایک فیصلے کے تحت برما، ترکستان اور فلسطین کے وہ شہری جن کے پاس مصر کی جاری کردہ سفری دستاویزات ہوں، کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ نہیں کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں موجود شامی دو اصناف میں تقسیم ہیں: ایک طرف تارکین وطن ہیں جن کے پاس باقاعدہ رہائشی پرمٹس [اقامہ] ہے اور دوسرے جو کہ وزٹ ویزہ پر سعودی عرب میں رہ رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ شام میں جاری صورتحال کے پیش نظر شامی تارکین وطن کو اجازت ہے کہ اگر انہیں فائنل ایگزٹ ویزا کے لئے بھجوایا جارہا ہے تو وہ اپنے اصلی کفیل کی اجازت کے بغیر کسی اور شخص کے پاس نوکری کے لئے اپنے اقامہ منتقل کرسکتے ہیں۔ سعودی عرب میں تارکین وطن کے نوکری کے حصول کے لئے کفیل یا گارنٹر کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ اس شخص کی سعودی عرب میں موجودگی کے عرصے کی گارنٹی دیتا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تین وزارتوں لیبر، داخلہ اور خارمہ امور کے عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیٹی ایک ایسا طریقہ کار وضع کررہی ہے جس کے تحت شامی شہریوں کو عارضی ورک پرمٹ دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ اپنے آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی اس کا اطلاق کردیا جائے گا۔

بصیرت آن لائن

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago