Categories: عالم اسلام

اسرائیلی دہشت گردی میں مزید دو فلسطینی شہید، 200 سے زائد زخمی

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں جمعہ کے روز مزید دو فلسطینی نوجوان شہید اور کم سے کم 205 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ حماس کی اپیل پر جمعہ کے روز ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا۔نماز جمعہ کےاجتماعات کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے کیے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امدادی ادارے “ہلال احمر” کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف مقامات میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور کم سے کم 205 زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی براہ راست فائرنگ سے 34 فلسطینی زخمی ہوئے، 39 مظاہرین کو دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا اور 131 شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہونے کے بعد اسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔

دہشت گردی میں فلسطینیوں کی شہادتیں
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کو اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں 21 سالہ حسن جہاد البو شہید ہوگیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید نوجوان البو القدس اوپن یونیورسٹی کا طالب علم تھا۔ اسے الخلیل کے شمال میں واقع راس الجورہ کالونی میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران گولی ماری گئی۔ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہونے کےبعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دیر موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعدجام شہادت نوش کرگیا۔
فائرنگ سے ایک 50 سالہ شہری محمود عاید شلالدہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت بدستور خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق الخلیل میں کئی مقامات پر جمعہ کو احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق رام اللہ میں بدرس کے مقام پر ایک جلوس پراسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 22 سالہ لافی یوسف عوض جام شہادت نوش کرگیا۔
مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والا نوجوان یوسف عوض کچھ دیر اسپتال میں رہا مگربہت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔
رام اللہ کے علاوہ مغربی کنارے کے دوسرے شہروں قلقیلیہ، بیت لحم،، جنین اور دوسرے مقامات پر بھی اسرائیلی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں شہری زخمی ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago