ترکی کے ساحل پر پناہ گزینوں کی ایک اور کشتی ڈوبنے سے 7 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
خانہ جنگی سے متاثرہ ممالک سے محفوظ مقامات پر لوگوں کی ہجرت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور زیادہ تر پناہ گزین یورپی ممالک کا رخ کررہے ہیں اور اس نتیجے میں اب تک کئی افراد سمندر میں ڈوب چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پناہ گزینوں کی ایک اور کشتی ترکی کے ساحل پر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتی کو حادثہ ترکی اور یونان کے درمیان واقع جزیرے میں پیش آیا جب کہ ڈوبنے والوں میں سے اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں تاہم کشتی میں سوار کل افراد کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کو غیر قانونی تارکینِ وطن کے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہے جب کہ ہر ہفتے لیبیا اورشام سمیت دیگر ممالک کے ہزاروں افراد یورپی ساحلوں کا رخ کررہے ہیں اور انسانی اسمگلر ان کی مدد کررہے ہیں لیکن رواں برس اس کوشش میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس نیوز
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید