Categories: عالم اسلام

افغانستان: مسجد پر راکٹ حملہ، 6 افراد ہلاک

مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ایک مسجد پر راکٹ گرنے سے چھ افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
ضلع کے گورنر حاجی غلیبی نے بتایا کہ حملہ ایچن میں جمعہ کی شام نماز کے دوران کیا گیا۔
ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ حملے کا نشانہ مسجد ہی تھی یا پھر قریب ہی سیکیورٹی فورسز پر راکٹ فائر کیا گیا تھا۔
ننگرہار پولیس چیف حضرت حسین مشرقی وال نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک غیر ملکی سمیت دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں خود ساختہ دولت اسلامیہ اپنی موجودگی کو پختہ کرتے ہوئے حکومت فورسز اور افغان طالبان کے خلاف سرگرم ہے اور پاکستانی سرحد کے قریب ننگرہار ان کا مضبوط گڑھ بن چکا ہے۔

ڈان نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago