Categories: عالم اسلام

افغان طالبان نے امریکا کا سی 130 طیارہ مار گرایا

افغانستان میں طالبان مزاحمت کاروں نے جمعہ کے روز مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکا کا ایک سی 130 فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔معاہدۂ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو نے حادثے میں چھے امریکی فوجیوں سمیت گیارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔البتہ اس نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ طیارہ کیسے گر کر تباہ ہوا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ”ہمارے مجاہدین نے جلال آباد میں چار انجنوں والا ایک امریکی طیارہ مارگرایا ہے۔قابل اعتماد اطلاع کے مطابق پندرہ غیرملکی جارح فوجی اور متعدد کٹھ پتلی فوجی اس واقعے میں مارے گئے ہیں”۔
طالبان بھی دنیا کی کسی اورفوج کی طرح میدان جنگ میں اپنی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں اور وہ اپنے دشمن فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بیان کرتے ہوئے اکثر مبالغہ آمیزی سے کام لیتے ہیں۔طالبان کے طیارے کو مراگرانے کے دعوے اور ہلاکتوں کی تعداد کی نیٹو نے تصدیق نہیں کی ہے۔
امریکی فوج کے ایک ترجمان کرنل برائن ٹرائبس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”سی 130 طیارے کو مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی نصف شب (1930 گرینچ معیاری وقت جمعرات) حادثہ پیش آیا تھا۔اس میں چھے امریکی فوجی اور پانچ سول کنٹریکٹر ہلاک ہوگئے ہیں”۔یہ کنٹریکٹر نیٹو کی قیادت میں افغان فوج کے تربیتی مشن کے لیے کام کررہے تھے۔
جلال آباد ننگرہار کا صوبائی دارالحکومت ہے اور یہ پاکستان کی سرحد سے کابل کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہ پر واقع ہے۔اس شہر اور اس کے آس پاس طالبان نے حالیہ برسوں کے دوران متعدد تباہ کن حملے کیے ہیں۔اس کے ائیرپورٹ پر ایک بڑا فوجی اڈا قائم ہے۔
امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کا تیار کردہ سی 130 ہرکولیس ایک مال بردار طیارہ ہے۔اس کے چار انجن ہیں اور اس کو فوجیوں ،بھاری اسلحہ اور جنگی سازوسامان کی نقل وحمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس کو عام میدانوں میں بھی اتارا جاسکتا ہے اور امریکی فوج اس کو دور دراز علاقوں میں فوجی اور جنگی سازوسامان پہنچانے کے استعمال کرتی ہے۔

العربیہ

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

6 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago