Categories: عالم اسلام

لاکھوں فرزندان توحید آج مناسک حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے

دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان توحید آج مناسک حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔
دنیا بھر سے 25 لاکھ سے زائد فرزندان توحید آج مناسک حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے، عزام کرام میدان آج منیٰ سے میدان عرفات میں جمع ہوں گے جہاں مسجد نمرہ میں مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ خطبہ دیں گے جس کے بعد نماز ظہر اور عصر اکھٹی ادا کی جائے گی، نماز عصر اور مغرب کے درمیان وقوف عرفات ہوگا جس میں فرزندان توحید اللہ کے حضور گڑگرا کر دعائیں مانگیں گے۔
سورج غروب ہونے سے پہلے تمام عازمین مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے جہاں نماز مغرب اور عشاء ایک ساتھ ادا کی جائے گی اور پھر کنکریاں جمع کرنے کے بعد عازمین کرام رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔
10 ذوالحجہ کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام منیٰ واپس پہنچیں گے جہاں وہ پہلے دن بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ رمی جمرات کے بعد حجاج کرام بال منڈوا کر اپنے احرام کھول دیں گے۔
حجاج کرام 11 اور 12 ذوالحجہ کو بھی شیطان کو کنکریاں ماریں گے جس کے بعد مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ 12 ذوالحجہ کو حجاج کرام کے لئے لازم ہے کہ وہ مسجد الحرام پہنچ کر طواف کریں جس کے ساتھ ہی مناسک حج مکمل ہو جائیں گے۔
رواں برس دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی لاکھوں عازمین حج کا فریضہ ادا کریں گے۔ حج کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جب کہ مسجد الحرام میں زخمی ہونے والوں کے لئے دوران حج ایمبولنس کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے جس میں زخمیوں کے علاج و معالجے کے لئے طبی عملہ ہر وقت موجود رہے گا۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب
خالص سونے اور چاندی کے تاروں اور ریشم سے تیار غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی۔
خالص سونے اور چاندی کے تاروں اور ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب میں گورنر مکہ سمیت اعلی حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ 2 کروڑ 20 لاکھ ریال سے تیار غلاف کعبہ میں 150 کلو گرام خالص سونا اور چاندی جب کہ670 کلو گرام خالص ریشم استعال کی گئی ہے۔
غلاف پر بیت اللہ کی حرمت، حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں جب کہ اس کا سائز658 مربع میٹر اور یہ 47 حصوں پر مشتمل ہے۔ ہر حصہ14میٹر طویل اور 95 سینٹی میٹر چوڑا ہے۔ اتارے جانے والے غلاف کے ٹکڑے بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ غلاف کعبہ ہر سال 9 ذوالحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے جب کہ بیت اللہ کو غسل ہر سال 2 مرتبہ شعبان المعظم اور ذوالحجہ کے مہینوں میں دیا جاتا ہے۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago