Categories: عالم اسلام

اسامہ بن لادن کے گارڈ کی گوانتانامو بے سے رہائی

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق گوانتانامو بے میں موجود القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے سکیورٹی گارڈ کو رہا کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر براک اوباما کیوبا میں موجود گوانتانامو بے جیل کو اپنی صدارت کی مدت اختتام تک بند کرنا چاہتے ہیں۔تاہم اس انھیں کانگرس کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔
پینٹاگون کے مطابق رہائی پانے والے سعودی شہری جن کا نام عبدل شباب ہے اسامہ بن لادن کے گارڈ بھی رہ چکے ہیں۔
39 سالہ شباب کو سعودی عرب منتقل کیا جا رہا ہے۔
انھیں پاکستان ایئرفورس نے سنہ 2001 میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد انھیں کیوبا میں موجود امریکی بیس میں منقتل کر دیا گیا تھا۔ تاہم انھوں نے اپنی حراست کے خلاف احتجاجاً بھوک ہڑتال کا آغاز کیا جو طوی عرصے تک جاری رہی تھی۔
ان کی رہائی کے بعداب گوانتانامو بے میں کل 114 قیدی باقی رہ گئے ہیں جن میں سے 52 کی منتقلی کی منظوری ہو چکی ہے۔
اگرچہ عبدل شباب پر کبھی بھی کوئی جرم ثابت نہیں ہوا تاہم اب بھی ان کی حمایت انتھاپسندوں کے ساتھ ہی ہے۔ سعودی عرب منتقلی کے بعد انھیں بحالی کے پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔
گذشتہ ہفتے گوانتانامو بے سے موروکو کے شہری یونس عبدالرحمٰن کو رہائی ملی تھی۔
رواں سال مئی میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوج کی متنازع گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے منصوبہ ’آخری مراحل‘ میں ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ صدر براک اوباما نے اس جیل کو بند کرنے کا اعلان سنہ 2008 کے انتخابات کے بعد کیا تھا۔

بی بی سی اردو

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago