برطانیہ میں 80 ہزار افراد نیتن یاہو کی گرفتاری کے حامی

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی اگلے ماہ برطانیہ آمد کے موقع پر گرفتاری کے مطالبے کے حق میں 80 ہزار افراد نے ایک پٹیشن پر دستخط کئے ہیں۔
پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے دو ہزار چودہ میں غزہ جنگ کے موقع پر مبینہ طور پر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جس میں دو ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید جبکہ ستر اسرائیلی ہلاک ہوئے۔ بین الاقوامی قانون کی روشنی میں متذکرہ جرائم کے ارتکاب پر بنجمن نیتن یاہو کو گرفتار کیا جائے۔
برطانوی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ “پیٹیشن کے حق میں ایک لاکھ دستخط ہونے کی صورت میں اس پر پارلیمنٹ میں بحث کی جا سکے گی۔
اس آن لائن دستاویز پر 10 ہزار دستخطوں کے بعد برطانوی نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ سربراہ حکومت کی حیثیت میں نیتن یاہو کے خلاف کسی قسم کی فوجداری کارروائی نہیں کی جا سکتی۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ “جیسا کہ وزیر اعظم نے بتایا تھا کہ ہم سب تشدد سے شدید نفرت کرتے ہیں اور برطانیہ بین الاقوامی طور پر تعمیر نو کی کوششوں میں پیش پیش ہے۔ مگر وزیر اعظم برطانیہ، اسرائیل کے حق دفاع کو تسلیم کرنے میں واضح ہیں۔”
بیان میں کہنا تھا “اسرائیل کسی بھی دوسری ریاست کی طرح اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے اور اس کے شہریوں کو کسی بھی حملے کے خطرے کے بغیر جینے کا حق حاصل ہے۔”
اس سے پہلے اسرائیل کی وزیر انصاف زیپی لیونی کے پچھلے سال دورہ لندن سے پہلے ان کی حراست کے لئے بھی ایسے ہی مطالبات کئے گئے تھے۔ برطانیہ کی وزارت خارجہ نے لیونی کو سفارتکار نہ ہونے کے باوجود بھی عارضی طور پر سفارتی استثنیٰ دے کر بچا لیا تھا۔
اسرائیلی وزیر اعظم اگلے ماہ برطانوی ہم منصب ڈیوڈ_کیمرون سے مذاکرات کے لئے لندن آئینگے۔ اس موقع پر دونوں رہنما ایران جوہری معاہدے، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان منجمد مذاکراتی عمل اور شام میں جاری خانہ جنگی پر بات کی جائے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago