Categories: عالم اسلام

شام میں سرکاری فوج کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، 31 افراد ہلاک

شام میں سرکاری فوج کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ دوسری جانب عسکریت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ نے لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری افواج کا لڑاکا طیارہ صوبہ ادلیت کے قصبے اریحا میں گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شام میں خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری کے مطابق شامی فوج کا لڑاکا طیارہ باغیوں کے زیر قبضہ علاقے اریحامیں بمباری کررہا تھا کہ اس دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے سبزیوں کی ایک مصروف مارکیٹ میں گر کر تباہ ہوگیا۔
دوسری جانب القاعدہ کی حمایت یافتہ عسکریت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ نے لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ حکومت کا مؤقف ہے کہ حادثہ خراب موسم اور شدید دھند کی وجہ سے پیش آیا ۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بھی ایک حکومتی جنگی طیارہ ادلیب میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 35 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ مارچ 2011 میں شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف بغاوت کے بعد سے خانہ جنگی میں اب تک 2 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ لاکھوں لوگ اندرون اور بیرون ملک ہجرت پر مجبور ہیں۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago