Categories: عالم اسلام

فلسطینی “ماہ صیام” کے استقبال میں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں:امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور ممتازفلسطینی عالم دین الشیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینا فلسطینیوں کے درمیان پائے جانے والے سیاسی، عائلی، سماجی اورطبقاتی فرق کو مٹانے اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ محمد سلیم نے نماز جمعہ سے قبل مسجد اقصیٰ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم کے مختلف طبقات کو ماہ صیام کے استقبال کے موقع پر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہرقسم کے اختلافات کو ختم کرنا چاہیے اور صہیونی دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
فلسطینی عالم دین کا کہنا تھا کہ ماہ صیام مسلمانوں کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ ہے۔ فلسطینی قوم میں مختلف سیاسی نوعیت کے اختلافات کے خاتمے کے لیے ماہ صیام کے بابرکت ایام کو استعمال کرنا چاہیے اور ان ایام سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صرف فلسطینیوں نے نہیں بلکہ پوری مسلم امہ میں رمضان المبارک کامہینا ملی یکجہتی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام بالخصوص مسلمانان فلسطین کو جس خطرناک دشمن کا سامنا ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے انہیں اپنی صفوں میں لامحالہ اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ مسلمانوں کے درمیان فاصلے اور بے اتفاقی دشمن کی سازشیں ہیں۔ مسلمانوں کو اپنی صفوں میں ان سازشوں کے خاتمے کے لیے خود ہی اقدامات کرنا ہوں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago