Categories: عالم اسلام

مسجد حرام کے ستتر دروازے کھول دیے گئے

مسجد حرام کی توسیع کے لیے جاری عظیم الشان منصوبے کے تیسرے مرحلے پر تیزی سے عمل کے باوجود مسجد حرام کے ستتر دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ ان ستتر دروازوں میں سے چھیالیس دروازے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ اکتیس دروازے جمعہ کے روز نمازیوں کی بڑھی ہوئی تعداد کے پیش نظر کھولے جائیں گے۔

حرمین الشریفین کی مجلس انتظامی میں شعبہ ابواب حرم کے ڈائیریکٹر عبداللہ بن مہانا التمیہ نے بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں دروازے فوری طور پر کھول دیے گئے ہیں تاکہ مسجد حرام میں آنے والے نمازیوں کی سہولت کا اہتمام ممکن ہو۔
انہوں نے بتایا ان دروازوں کے کھولے جانے کا مطلب ہے کہ ان کے ساتھ آب زم زم کی سہولت تک نمازیوں اور عمرہ کے لیے آنے والوں کہ رسائی با آسانی ممکن ہو گئی ہے۔ نیز مسجد حرام میں آنے والوں کے لیے قرآنی نسخوں کی فراہمی بھی ان کی ضرورت کے مطابق ممکن ہو گئی ہے۔
ڈائریکٹر مجلس انتظامی نے کہا توسیعی منصوبے کے تیسرے مرحلے کے تیزی سے جاری ہونے کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں دروازوں کو کھولنے کا مقصد مسجد حرام میں داخل ہونے اور باہر جانے میں درپیش مشکلات کو کم کرنا ہے۔
اس موقع پر ڈائریکتر مجلس انتظامی نے نمازیوں سے اپیل کی کہ وہ دروازوں پر موجود حکام اور اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں، اور مسجد حرام کی صفائی کو ممکن بنانے میں تعاون کے لیے نظم وضبط کا خیال رکھیں۔
انہوں نے نمازیوں اور خصوصا عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والوں سے اپیل کی کہ وہ مسجد حرام کے باہر رکھے گئے لاکرز کو اپنی قیمتی اشیاء کے تحفظ کے لیے ضرور استعمال کریں۔
ڈائریکٹر نے دروازوں پر ہجوم کے اکٹھے ہونے سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے اپیل کی کہ دروازوں پر سرخ بتیوں کے روشن ہونے کے موقع پر نمازی مسجد میں داخل ہونے کی کوشش نہ کریں کیونکہ سرخ بتی کے جلنے کا مطلب ہے کہ مسجد میں مزید جگہ نہیں ہے ۔
اسی طرح نماز کے اوقات کے فوری بعد لوگوں کو مسجد سے باہر آنے کا موقع دیے بغیر اندر جانے کی کوشش نہ کی جائے کہ ایسی صورت دروازوں پر اژدھام پیدا ہو سکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago