امریکی صدر نے وزیرخارجہ اور وزیر دفاع کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکی صدر بارک اوباما نے وسط مدتی انتخابات کے بعد وزیر دفاع چک ہیگل اور وزیر خارجہ جان کیری سمیت کئی اہم وزراء کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق وزیر خارجہ جان کیری وائٹ ہائوس میں داخلی نوعیت کے معاملات میں سخت تنقیدی رویہ اختیار کرتے رہےہیں جبکہ چک ہیگل داخلی سیاست میں کسی حد تک لا پرواہ رہے ان کی قربت صدر اوباما سے زیادہ آرمی چیف کے ساتھ رہی ہے۔عالمی تنازعات کے باب میں دونوں سرکردہ وزراء اور صدر براک اوباما کی پالیسیوں میں ایک چپقلش سی پائی جاتی رہی ہے جس کی وجہ سے صدر اوباما نے اپنی کابینہ میں غیر معمولی رد وبدل کا فیصلہ کیا ہے جس کی زد میں وزیر خارجہ جان کیری، وزیر دفاع چک ہیگل سمیت کئی اہم وزرا آئیں گے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق صدر اوباما نے اپنی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ ڈیموکریٹس پارٹی کے ایماء پر کیا ہے کیونکہ کابینہ میں شامل متعدد وزراء کی وجہ سے ڈیموکریٹک پارٹی کو ایوان نمائندگان میں اپنی اکثریت کھو جانے کا خدشہ ہے۔ڈیموکریٹس کی سرکردہ قیادت نے صدر اوباما اور ان کی ٹیم کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بالخصوص یوکرین کے معاملے، شام اور عراق میں انتہا پسند گروپوں کی تیزی سے پیش قدمی، ایبولا وائرس سے بر وقت نمٹنے میں لاپرواہی اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات ایسے ایشوز ہیں جن پر صدر اوباما اور ان کی انتظامیہ مسلسل تنقید کا سامنا کر رہی ہے۔
امریکی ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ جان کیری کابینہ میں بعض اہم معاملات پر ہونے والی بحث میں تلخ لہجہ اختیار کرتے رہے ہیں جبکہ انہوں نے بعض فیصلوں میں حکومت کو بھی ’بائی پاس‘ کرنے کا تاثر دیا جس سے لگ رہا تھا کہ وہ صدر اوباما کی پالیسی کے متوازی چل رہے ہیں۔ وزیر دفاع چک ہیگل زیادہ تر اندرونی سیاست میں ضرورت سے زیادہ خاموش رہے اور انہوں نے صدر اوباما سے زیادہ اپنی قربت آرمی چیف جنر مارٹن ڈمپبسی کے ساتھ ثابت کی جس کے پیش نظر اوباما انتظامیہ نے دونوں کی جگہ نئے چہرے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز

 

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago