برصغیر پاک وہند میں القاعدہ کی نئی شاخ کا اعلان

القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری نے بدھ کو جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں برصغیر پاک وہند کے لیے اپنی تنظیم کی ایک نئی شاخ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

جہادی اور دہشت گرد گروپوں کی آن لائن مانیٹرنگ کرنے والے امریکا میں قائم گروپ ”سائٹ” کے مطابق جہادی فورمز پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ڈاکٹر ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ ان کی نئی جنگجو تنظیم برما (میانمر) ،بنگلہ دیش اور بھارت کے کچھ حصوں میں مسلم خلافت کے قیام کے لیے کام کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی ایشیا کے ان ممالک کے لیے پہلے برصغیر پاک وہند کی اصطلاح استعمال کی جاتی رہی ہے لیکن اب یہ قریب قریب متروک ہوچکی ہے اور اس کے بجائے جنوبی ایشیا ہی کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر ایمن الظواہری نے ایسے وقت میں القاعدہ کی اس نئی شاخ کا اعلان کیا ہے جب القاعدہ سے ہی ماضی میں وابستہ ایک سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی نے عراق وشام میں اپنے زیر قبضہ علاقوں میں خلافت کے نام سے اپنی حکومت قائم کررکھی ہے اور وہ اپنے مخالفین کو سنگین سزائیں دے کر موت سے ہم کنار کررہے ہیں جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کی جانب سے سخت تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago