Categories: مشرق وسطی

شام: فوج کا بس پر حملہ ،13 شہری ہلاک

شام کے مشرقی علاقے میں سرکاری فوج کے ایک بس پر فضائی حملے میں تیرہ شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ان میں زیادہ تر بچے ہیں۔

شامی حکومت کے مخالف کارکنان کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے دیرالزور سے دارالحکومت دمشق کی جانب آنے والی مسافر بس پر ایک گاؤں شؤلا کے نزدیک طیارے نے ایک میزائل فائر کیا ہے۔برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق فضائی حملے میں دس بچوں سمیت سولہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔
لیکن شامی حکومت نے اس الزام کی تردید کی ہے اور الٹا دولت اسلامی (داعش) کو اس واقعے کا ذمے دار ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ اس سخت گیر جنگجو گروپ نے ایک اور قتل عام کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago