اسی شہر میں الخالدیہ کالونی میں باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپوں میں اسدی فوج کے چار اہلکار زخمی ہو گئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دمشق کے مضافاتی علاقے “القلمون” میں حوش عرب، عسال الورد اورمزارع رنکوس کا باغیوں سے قبضہ چھڑانے کے لیے سرکاری فوج اور انقلابی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ بشارالاسد کی فورسز کو حزب اللہ اور دوسرے جنگجو گروپوں کی معاونت بھی حاصل ہے۔
سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز باغیوں نے سرکاری فوج اور حزب اللہ کا ایک مشترکہ حملہ ناکام بنا دیا تھا۔ باغیوں کے جوابی حملے میں حزب اللہ کے تین جنگجو ہلاک ہو گئے۔
انقلابی کارکنوں کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج اور حزب اللہ نے عسال الورد، حوش عرب اور مزار رنکوس کا قبضہ چھڑانے کے لیے گذشتہ بدھ کو کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ متحارب فریقین میں ان تینوں مقامات کے ٹیلوں اور نشیبی مقامات پر جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔
ادھر القلمون کے معرکے میں جرود کے مقام پر جیش الحر کے زیرانتظام “غربا الشام” بریگیڈ کا کمانڈر ابو الحسن التلی مارا گیا جبکہ اسی کارروائی میں حزب اللہ کے چار جنگجوؤں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان