ذرائع کے مطابق ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے رکن اور انتہا پسند مسیحی سیاستدان گیرت وائلڈر نے سعودی پرچم پر کلمہ طیبہ لکھے ہونے پر اعتراض کے ساتھ اس کی توہین بھی کی جس پر سعودی حکام کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا، ہالینڈ کے رکن اسمبلی کی جانب سے کلمے کی توہین کرنے پر سعودی حکام کی اعلی قیادت نے فیصلہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مقاصد کے لیے دوروں کو روک دیا جائے جبکہ فیصلے سے متعلق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی کونسل کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ سعودی حکام نے سعودی کمپنیوں اور تاجروں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ آئندہ ہالینڈ کی کسی کمپنی کو ترقیاتی منصوبوں میں شریک نہ کریں جب کہ متعلقہ حکام کو ہالینڈ کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے لئے ویزوں کی تعداد اور ویزوں کی مدت بھی کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب ہالینڈ کے وزارت خارجہ کے ترجمان فریسو ویجان کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کی جانب سے غیر مناسب حرکت کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی کو دورکرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
اردو ٹائمز
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…