گوانتانامو بے: قیدیوں کو زبردستی خوراک نہ دینے کا حکم

امریکی عدالت نے گوانتا نامو بے کے قید خانے میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کر زبردستی خوراک دینے سے عارضی طور پر فوج کو روک دیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی امریکی جج نے اس طرح کا حکم دیا ہے۔

پچھلے سال ایسی ہی ایک بھوک ہڑتال کے دوران 166 میں سے 46 قیدیوں کو زبردستی خوراک دی گئی تھی جبکہ متعدد پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔
امریکی ضلعی عدالت کی جج گلیڈیز کیسلر نے امریکی حکومت کو ابو وائل الضِاب کے حوالے حکم دیا ہے کہ اسے 21 مئی تک زبردستی خوراک نہ دی جائے۔ واضح رہے اگلی سماعت 21 مئی کو متوقع ہے۔ عدالت نے قیدی کو جیل میں بنے اس کے سیل سے بھی اس مقصد کیلیے نکالنے سے روک دیا ہے۔
جج نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ اگلی سماعت تک حکومت زبردستی سیل سے نکالنے اور خوراک دینے کے ویڈیو ٹیپس محفوظ رکھے۔ واضح رہے انسانی حقوق کیلیے سرگرم وکلاء اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کسی کو زبردستی خوراک دینا انسانی اور اخلاقی طور درست نہیں ہے۔
خیال رہے بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کو ناک کے ذریعے مشروبات وغیرہ دیے جاتے ہیں۔ محکمہ دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ٹاڈ بریسیلی نے عدالتی حکم پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پچھلے سال جولائی میں واشنگٹن ڈی سی کی جج نے ایسی درخواست منظور کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا اس معاملے میں صرف صدر اوباما ہی مداخلت کر سکتے ہیں۔
تاہم ماہ فروری میں کولمبیا کی عدالت نے ایک اپیل کی بنیاد پر فیصلہ دیا کہ گوانتا ناموبے جیل کے قیدیوں کو حق ہے کہ وہ ایسے فوجیوں کیخلاف مقدمہ کر سکیں جو انہیں زبردستی خوراک دیں اور عدالت کو اس بارے میں درخواستیں سننے کا حق ہے۔ قیدی ضیاب کے وکیل نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اسے ایک اہم موڑ قرار دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago