Categories: افغانستان

طالبان کے نیٹو اور مقامی فورسز پرحملوں میں 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک

طالبان نے نیٹو فورسز اور مقامی سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف اعلان کردہ حملوں کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں حملوں کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے  کابل میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور امریکی فوجی چھاؤنی بگرام بیس کو نشانہ بنایا گیا تاہم دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، وزارت داخلہ کے مطابق طالبان نے پہلے حملے میں ایئرپورٹ کے قریب دو راکٹ فائر کئے جو ایئرپورٹ کے قریب جاکر گرے ، دوسرا حملہ بگرام ایئربیس پر کیا گیا جہاں 4 راکٹ فائر کئے گئے جب کہ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے۔
طالبان کی جانب سے صوبہ ننگرہار میں بھی کارروائی کی گئی جہاں ایک سرکاری عمارت کو نشانہ بنایاگیا، صوبائی پولیس چیف کے مطابق خودکش حملہ آور نے سرکاری عمارت میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اور 2 سرکاری ملازم ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے نیٹو فورسز کے انخلا سے قبل 12 مئی سے موسم گرما کے حملوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

53 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago