Categories: مشرق وسطی

شام میں کیمیائی حملوں سے اپاہج بچوں کی پیدائش

شام میں صدر بشارالاسد کی حامی فورسز کی جانب سے باغیوں کے خلاف مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں کے نہایت تباہ کن اثرات سامنے آئے ہیں اور ان حملوں سے متاثرہ مائیں مافوق الفطرت اور اپاہج بچے جنم دینے لگی ہیں۔

ادلب کے باب الھویٰ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جود نامی ایک بچی جو اب چار ماہ کی ہو چکی ہے جسمانی طور پر مکمل طور پر معذور ہے۔ اس کی معذوری کی بنیادی وجہ اس کی ماں کا کیمیائی حملے کے نتیجے میں متاثر ہونا بتایا جاتا ہے۔ بچی کی والدہ گذشتہ برس مئی میں حمص میں صدر بشارالاسد کی فوج کی طرف سے کیے گئے ایک کیمیائی حملے سے زخمی ہوئی تھی، تب وہ دو ماہ کی حاملہ تھی۔ کیمیائی گیس کے مضر اثرات نے اس کے رحم میں موجود بچی کو بھی اپاہج بنا دیا ہے۔ بچی کی نگہداشت پر مامور ڈاکٹر نے بتایا کہ شیر خوار کی معذوری کی بنیادی وجہ اس کی والدہ کا کیمیائی حملے سے متاثر ہونا ثابت ہو گیا ہے۔ کیمیائی حملے سے متاثر ہونے کے باوجود خاتون کا حمل برقرار رہا لیکن پیدا ہونے والی بچی کی بائیں ٹانگ اور دائیں ہاتھ کی ایک انگلی کٹی ہوئی دکھائی دیتی ہیں اور بایاں پاؤں مکمل طور پر ٹیڑھا ہے جس کی انگلیوں کی پور غائب ہیں۔ خیال رہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کے لیے اکتوبر 2012ء میں ایک آزاد تحقیقاتی کمیشن بھی قائم کیا گیا تھا، جس نے ملک بھر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ان گنت شواہد اکھٹے کیے تھے۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس کے اوائل میں شام کی سرکاری فوج نے دمشق کے قریب مشرقی الغوطہ کے مقام پر عام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے ذریعے بدترین حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 1400 عام شہری جاں بحق اور 10 ہزار زخمی ہو گئے تھے۔ متاثرین میں اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل تھی۔

اردو ٹائمز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago