یوکرین کا روس کے حامی مسلح افراد کیخلاف آپریشن شروع

 یوکرین کی حکومت نے مشرقی شہر سلوانسک کو روس نواز عسکریت پسندوں سے چھڑانے کیلیے آپریشن کا آغاز کردیا جبکہ مسلح جھڑپوں میں یوکرینی فورسز کا ایک افسر ہلاک ہوگیا۔

وزیر داخلہ آرسن اواکوف کے فیس بک پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق روس نواز ’’باغیوں‘‘ نے سلوانسک میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے دفاتر پر قبضہ کر رکھا ہے جن کی آزادی کیلئے سرکاری  سروسز کے ملک بھر میں موجود یونٹس کو طلب کیا گیا ہے‘ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کیخلاف کارروائی شروع کر دیا ہے اور شہری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اس آپریشن کی براہ راست نگرانی انسداد دہشتگردی کا قومی ادارہ کرے گا۔
دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرین کے حکام کی جانب سے ملک کے مشرقی حصوں میں کی جانے والی کسی بھی کارروائی سے مجوزہ مذاکرات کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ ادھر امریکا نے روس کو ایک بار پھر خبر دار کیا ہے کہ وہ یوکرین میں جاری بحران ختم کرے ورنہ اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کو ٹیلی فون کیا ہے اور یوکرین میں مداخلت پر امریکہ کی تشویش سے اگاہ کیا جان کیری نے یوکرین سے فوری طور پر فوجی انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین بحران حل کرے یا سنگین نتائج کیلئے تیار رہے۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago