Categories: افغانستان

افغان صدارتی انتخاب: جزوی نتائج میں عبداللہ عبداللہ کی برتری

افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی جزوی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا ہے جن کے مطابق سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ کو اپنے قریب ترین حریف اشرف غنی پر برتری حاصل ہے۔

آزاد الیکشن کمیشن کے سربراہ یوسف نورستانی نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا ہے کہ ملک کے چھبیس صوبوں میں صدارتی انتخاب میں ڈالے گئے دس فی صد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔یہ صوبے ملک کے شمال ،جنوب ،مشرق اور مغرب میں واقع ہیں اور ان میں دارالحکومت کابل بھی شامل ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ان چھبیس صوبوں میں صدارتی انتخاب میں ڈالے گئے کل ووٹوں میں سے اب تک پانچ لاکھ کی گنتی کی گئی ہے۔ان کے نتائج کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو 41.9 فی صد ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔ڈاکٹر اشرف غنی نے 37.6 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں اور زلمئے رسول 9.8 فی صد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
اگر پہلے اور دوسرے نمبر پر رہنے والے صدارتی امیدوار میں سے کوئی بھی پچاس فی صد سے زیادہ ووٹ نہ لے سکا تو پھر ان دونوں کے درمیان صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں مقابلہ ہوگا۔صدارتی انتخاب کے حتمی نتائج مئی کے آخر تک متوقع ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اب تک جن آٹھ صوبوں کے نتائج کا اعلان نہیں کیا،ان میں دو بدخشاں اور بغلان شمال میں واقع ہیں۔دو صوبے نورستان اور پکتیکا مشرق میں واقع ہیں،ایک دیہ کنڈی وسط میں ،دو غزنی اور وردک جنوب میں اور ایک غور مغرب میں واقع ہے۔
عبداللہ عبداللہ ایک پشتون والد کے بیٹے ہیں۔ان کی والدہ تاجک ہیں اور اسی وجہ سے وہ شمال کے تاجکوں کے زیادہ قریب ہیں اور انھیں پختونوں سے زیادہ تاجکوں کا وفادار خیال کیا جاتا ہے۔
افغانستان میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پانچ اپریل کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔طالبان مزاحمت کاروں کی جانب سے حملوں کی دھمکیوں اور خراب موسم کے باوجود ستر لاکھ سے زیادہ افغانوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔عالمی لیڈروں نے صدارتی انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کی اس بلند شرح کو سراہا ہے اور اس کو جنگ زدہ ملک کے لیے امریکا کی قیادت میں نیٹو فوج کے انخلاء کے بعد نیک شگون قراردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago