دمشق کے مشرقی مضافاتی علاقے ملیحامیں بھی سیکیورٹی فورسز نے ٹینکوں اورجنگی طیاروں سے حملے کیے ہیں۔ ادھر شہر حلب کے محلہ شعار میں شامی طیاروں کی بمباری سے علاقے میں تباہی مچ گئی جس میں شہری ہلاکتوں کیساتھ ساتھ متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ بمباری کے دوران شہری املاک اورگاڑیوں کو آگ لگ گئی۔دوسری طرف ترکی نے شام کے سرحدی علاقوں پر توپ سے گولہ باری کی ہے۔شہر حلب کے ترک فوجی حکام کا کہناہے کہ شامی فوج کی طرف سے ترک علاقے میں شیلنگ کے جواب میں شام کے صوبہ حتایا کے علاقہ یلادادی میں 6گولے فائرکیے۔اشام کیلیے اقوام متحدہ اوورسیزمشن سربراہ سیکریگیڈ کاگ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ شام نے 40 فیصد کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کیلیے 72کنٹینرزمیں لوڈ کررکھے ہیں تاہم اس بات کے امکانات موجودہیں کہ حکومت ان سیکیورٹی وجوہات کے باعث کنٹینرزکو شہر سے باہر لے جانے میں تاخیر کامظاہرہ کرے۔ادھر جرمن حکومت نے ایک جنگی بحری جہازبحیرہ روم میں بھیجنے کافیصلہ کیاہے جوشام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کیلئے بین الاقوامی آپریشن میں حصہ لے گا۔ شہر لاذقیہ کے اطراف میں سرگرم دہشت گرد گروہ احرار الشام کے کمانڈر انس الحلوہ المعروف ابو مھاجرسمیت 64 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔دوسری جانب روسی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شام میں باغیوں کو سخت ہزیمت اور شکست کا سامنا ہے اور سعودی عرب و ترکی اور بعض دیگر ممالک انہیں کو ہتھیار پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
نوائے وقت
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان