Categories: مشرق وسطی

شامی حکومت فاقے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ شام میں بشارالاسد کی حکومت ’فاقے‘ کو شہریوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ دمشق میں حکومتی فورسز کے ہاتھوں محصور یرموک خیمہ بستی میں اب تک 128 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
تنظیم کے مطابق ہزاروں لوگ اب بھی وہاں پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں سنگیں انسانی بحران کا سامنا ہے۔
ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ سڑکوں پر خود خوراک تلاش کریں جس کی وجہ سے انہیں سنائپرز کی گولی کا نشانہ بننے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔
اس ہفتے کے اوائل میں بھی اس کیمپ کے باہر لڑائی کی اطلاعات ملی تھیں۔
یرموک کی خیمہ بستی میں سترہ سے بیس ہزار فلسیطینی اور شامی مہاجرین مقیم ہیں اور اس علاقے میں یہاں دارالحکومت کی بدترین لڑائیاں ہوئی ہیں۔
یہ علاقہ اپریل 2013 سے بجلی کی سہولت سے محروم ہے۔ یہاں زیادہ تر دواؤں کی عدم فراہمی کے باعث ہسپتال بند ہو چکے ہیں۔
ایمنٹسی انٹرنیشنل کے مشرقِ وسطی میں ڈائریکٹر فلپ لوتھر کا کہنا ہے کہ ’شام کی فوج فاقے کو شہریوں کے خلاف ہتھیار کہ طور پر استعمال کر کے جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔‘
’خاندانوں کے تکلیف دہ بیانات کے مطابق وہ بلیاں اور کتے کھانے پر مجبور ہوئے، اور خوراک کی تلاش میں جانے والوں پر گولیاں چلائیں گئیں۔‘
فلپ لوتھر نے کیمپ کے محاصرے کو شہریوں کی ’اجتماعی سزا‘ قرار دیتے ہوئے شامی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امدادی اداروں کو فوری طور پر کیمپ میں جانے کی اجازت دی جائے۔
کیمپ کے رہائشیوں نے ایمنٹسی کو بتایا ہے کہ انہوں نے کئی ماہ سے سبزیاں اور پھل نہیں کھائے، اور یرموک کیمپ کے 60 فیصد لوگ خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔
یہ کیمپ 1948 میں میں عرب اسرائیل جنگ کے بعد فلسطینی مہاجرین کے لیے قائم کیا گیا تھا لیکن سنہ 2012 میں جنگجوؤں کے یہاں آنے کے بعد سے یہ شدید لڑائی کا مرکز بن گیا۔
اس کیمپ میں مقیم ایک لاکھ اسی ہزار فلسطینیوں میں سے بیشتر لڑائی کے بعد یہاں سے نکل گئے تھے تاہم گذشتہ برس جولائی میں جب حکومتی فورسز نے اس کا محاصرہ کیا تو 20 ہزار کے قریب لوگ یہاں پھنس گئے۔
گذشتہ برس اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ایک قرار دار منظور کی گئی تھی جس میں شام میں فریقین سے کہا گیا تھا کہ وہ فورا شہریوں کے محاصرے ختم کریں لیکن اس حوالے سے کوئی عملی تبدیلی نہیں آسکی۔
اقوامِ متحدہ نے شام میں شہریوں کے لیے امداد بھیجی تھی تاہم کیمپ میں حکومت کے حامی فلسطینی عسکریت پسندوں اور باغیوں میں لڑائی کے بعد اسے روک دیا گیا۔

بی بی سی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

1 hour ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago