غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق خودکش حملہ بغداد کے جنوب میں واقع صوبہ بابل کے مرکزی شہر حلہ کے شمال کی داخلی چیک پوسٹ پر ہوا جہاں ایک خودکش بمبار نے علی الصبح باردو سے بھری منی بس ٹکرا دی، دھماکے کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور 167 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 5 پولیس اہلکار، 2 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں جب کہ عراق کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اس کے دو ملازمین بھی شامل ہیں۔
حملے کے ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد چیک پوسٹ اور قریب میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی جب کہ دھماکے کی شدت کی وجہ متعدد گاڑیوں کے دروازے بھی جام ہوگئے جس کی وجہ سے لوگ گاڑیوں سے نہیں نکل سکے۔
ایکسپریس نیوز
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…