مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے ایک ٹیوٹر پیغام میں کہا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی قوم کے زخموں پر نمک پاشی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ نہتے فلسطینیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کرنے والے یہودیوں کو پہلے تو گرفتار ہی نہیں کیا جاتا اور اگر کسی کو حراست میں لے لیا جائے تو اسے فورا اسرائیلی فوج اور پولیس کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔ جبکہ فلسطینی مزاحمت کاروں کو دانستہ طور پر حراست میں لینے اور اسرائیل کے حوالے کرنے میں بھی فلسطینی اتھارٹی پیش پیش ہے۔
ترجمان نے مغربی کنارے میں القسام کمانڈر ایوب القواسمی کی فلسطینی جیل سے رہائی کے بعد اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کی۔ ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ القواسمی کی گرفتاری اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی ملی بگھت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ القواسمی کو اسرائیل کے کہنے پر کئی سال تک حراست میں رکھا گیا اور جب اسے اسرائیل کے حوالےکرنے کا پروگرام بنا تو نمائشی طور پر اسے رہا کیا گیا تھا۔
مرکز اطلاعات فلسطین
ملک کی نجات حقیقی گفتگو سے وابستہ ہے / پھانسیاں قوم اور حکومت کے درمیان…
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج