Categories: پاکستان

طالبان کیخلاف آپریشن روکنے کیلے وزیراعظم پاکستان پُرعزم

پاکستان میں حکومت اور طالبان کے درمیان بالواسطہ طور پر مذاکراتی عمل آگے بڑھانے پر وزیراعظم نے دونوں جانب کی کمیٹیوں کی تعریف کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ کوشش کریں کہ آپریشن کی نوبت نہ آئے۔

وزیراعظم میاں نواز شریف نے یہ بات آج جمعرات کی صبح دونوں کمیٹیوں کے ارکان کے ساتھ مشترکہ ملاقات کے موقع پر کہی ہے۔
اس موقع پر مذاکرات میں پیش آنے والی مشکلات، دہشت گردی کے پے در پے واقعات اور مذاکرات سے ناخوش ملکی اور غیر ملکی قوتوں کا بھی ذکر ہوا۔ اس تناظر میں مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلیے مقتدر حلقوں کے تعاون کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے دونوں کمیٹیوں کے ارکان کی بڑی تعداد مذاکراتی عمل کو کامیابی سے آگے بڑھانے کیلیے مقتدر حلقوں کی انوالومنٹ پر زور دیتی ہے۔ جیسا کہ کمیٹیوں کی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ” مقتدر حلقوں کے تعاون کے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔”
البتہ بعض اپوزیشن جماعتیں خصوصاً پیپلز پارٹی فوج کو اس کے باوجود مذاکراتی عمل میں شامل کیے جانے کی مخالف ہے کہ ماضی میں طالبان کے ساتھ ہونے والے تمام معاہدوں میں فوج بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر شامل رہی ہے۔
کمیٹیوں کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مولانا سمیع الحق نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے آپریشن سے حتی المقدور بچنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مولانا سمیع الحق کے بقول میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کوشش کی جائے کہ آپریشن کی نوبت نہ آئے۔
طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ نے کمیٹی کی ملاقات میں مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کی نشاندہی کرنے پر زور دیا ہے۔ نیز یہ بھی کہا ہے طالبان اور حکومت مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنائیں۔ خیال رہے مولانا سمیع الحق اس سے قبل کھلے لفظوں میں امریکا اور بھارت کو مذاکرات ناکام کرنے کی کوششوں کا ذمہ دار قرار دے چکے ہیں۔
وزیر اعظم سے کمیٹیوں کی ملاقات کے دوران مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے نئی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران کمیٹیوں میں متعلقہ شخصیات کی شمولیت کی بھی بات ہوئی اور وزیرستان میں طالبان شوری سے ملاقات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
مولانا سمیع الحق نے کہا ” مذاکرات کو آگے بڑھانے پر سب لوگ متفق ہیں۔ اس مقصد کیلیے حکومت اور طالبان کے رابطے ہو گئے ہیں اور اب فیصلوں کا وقت قریب ہے۔ آپریشن روکنے کیلیے وزیر اعظم پُرعزم ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago