خالد شیخ محمد کے انٹرویو کی اجازت دینے کا مطالبہ

اسامہ بن لادن کے داماد کے وکلاء نے امریکی عدالت سے نائن الیون حملوں کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے انٹرویو کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسامہ کے داماد سلیمان ابو غاشتی کے وکلاء نے نیویارک کی عدالت کے جج لیوس اے کاپلان کے سامنے دستاویزات پیش کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ خالد شیخ ایک اعلی تعلیم یافتہ شخص ہے اور وہ ہمیں اس بارے میں واضح طور پر بتا سکتا ہے کہ وہ کسی دہشت گردانہ حملے کی سازش کا حصہ تھا یا نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم خالد شیخ محمد کا انٹرویو کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ابو غاشتی پر الزام ہے کہ وہ القاعدہ کے ترجمان کی حیثیت سے متعدد دہشت گردانہ حملوں کی سازشوں میں ملوث رہا ہے۔ ابو غاشتی کیخلاف رواں ماہ کے آخر میں مقدمے کی سماعت کا آغاز ہوگا جس میں اسے سزائے موت سنائے جانے کا امکان ہے۔

اردو ٹائمز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago