Categories: مشرق وسطی

شاہراہ کا نام عمر بن خطاب رکھنے پر قدامت پسند حلقے چراغ پا

ایران میں اہل تشیع کی اکثریت اور ان کی نمائندہ حکومت کی جانب سے اہل سنت مسلک کی علامات کو دانستہ طور پر دبانے کوشش کی جاتی رہتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ محض الزام نہیں بلکہ حقیقت ہے۔

ایرانی سخت گیر شیعہ حضرات جب بھی کہیں اہل سنت کی کوئی علامت دیکھتے ہیں تو اس پر فورا سیخ پا ہوجاتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ان دِنوں ایران کی ایک مرکزی شاہراہ کا نام دوسرے خلیفہ راشد حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے موسوم کرنے پر قدامت پسند ابلاغی ادارے اور عوامی حلقے سخت برہم دکھائی دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے شمال مغربی سنی اکثریتی صوبہ کردستان کے شہر”سقز” کی بلدیہ نے حال ہی میں ایک مرکزی شاہراہ کا نام “عمر بن خطاب” رکھا تو شدت پسند شیعہ حلقوں میں سخت تشویش اور غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔

قدامت پسندوں کی ترجمان نیوز ویب پورٹل “شیعہ آن لائن” نے شاہراہ عام کا نام دوسرے خلیفہ حضرت عمر کے نام سے موسوم کرنے کو “غیر منطقی، خلاف عقل اور اہل تشیع کی توہین قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس سے سیدہ فاطمتہ الزھراء رضی اللہ عنہا کی مظلومیت ثابت ہو گئی ہے۔

ایک دوسرے نیوز ویب پورٹل “شہداء ” نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران جیسے شیعہ اکثریتی ملک میں کسی شاہراہ کا نام حضرت عمر کے نام سے منسوب کرنا نہ صرف شیعہ مسلک کے پیروکاروں کے لیے باعث حیرت ہے بلکہ تشویش کا بھی موجب ہے۔

یہاں یہ امر بھی واضح رہے کہ ایرانی حکومت اور قدامت پسند اہل تشیع کے موقف میں فرق ہے۔ ایرانی دستور کے تحت شہری حکومتیں اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی جگہ یا اس علاقے کو کسی اہم تاریخی شخصیت کے نام کے ساتھ منسوب کرسکتی ہیں۔ اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ البتہ ایران کے سخت گیر شیعہ حضرات ایران کے چپے چپے کو صرف شیعوں کی ملکیت سمجھتے ہیں۔ یوں اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان شخصیات کے ناموں پر چھیڑ چھاڑ چلتی رہتی ہے۔ گذشتہ برس بھی سقز شہر کی بلدیہ نے ایک بڑے پارک کا نام حضرت عمر کے نام سے موسوم کر دیا تھا جس پر اہل تشیع برہم ہو گئے تھے۔

العربیہ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago