Categories: فقہ و احکام

صدقہ خفيہ ركھنے كے ليے جھوٹ بولنا

صدقہ كرتے وقت نام ظاہر نہ كرنا يقينا افضل ہے، ليكن بعض حالات ايسے پيدا ہو جاتے ہيں جس ميں صدقہ كرنے يا چندہ دينے والا شخص اپنا نام خفيہ نہيں ركھ سكتا تو كيا اس كے ليے يہ كہنا جائز ہے كہ مجھے يہ مال كسى شخص نے اللہ كى راہ ميں خرچ كرنے كے ليے ديا ہے يا كہ يہ جھوٹ شمار ہو گا ؟

برائے مہربانى مجھے اپنى تجاويز سے مطلع كريں تا كہ ميں رياء كارى اور دكھلاوا ميں نہ پڑوں، اور اپنى نيت كو اللہ سبحانہ و تعالى كے ليے خالص ركھ سكوں.
الحمد للہ:

اول:
صدقہ ظاہر كرنے كى بجائے خفيہ ركھنا زيادہ افضل اور بہتر ہے.
ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
” سات قسم كے افراد كو اللہ سبحانہ و تعالى اپنا سايہ نصيب كريگا جس دن سوائے اس سائے كے اور سايہ نہيں ہوگا ـ ان خوش نصيبوں ميں درج ذيل شخص كا بھى ذكر كيا ـ اور وہ شخص جس نے صدقہ كيا تو اسے خفيہ طور پر چھپا كر ديا حتى كہ اس كے بائيں ہاتھ كو بھى علم نہ ہو كہ اس كے دائيں ہاتھ نے كيا خرچ كيا ہے “
صحيح بخارى حديث نمبر ( 1334 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 1712 ).
قولہ صلى اللہ عليہ وسلم:
” حتى لا تعلم ” حتى كہ اس كا باياں ہاتھ بھى نہ جان سكے كہ اس كے دائيں ہاتھ نے كيا خرچ كيا ہے.
يہ صدقہ كو خفيہ ركھنے ميں مبالغہ ہے، ليكن بعض اوقات صدقہ ظاہر كرنے ميں مصلحت ہو سكتى ہے، مثلا اس ليے كہ لوگ بھى اس كى اقتدا كرتے ہوئے صدقہ و خيرات كريں.
آپ مزيد تفصيلات ديكھنے كے ليے سوال نمبر ( 145557 ) كے جوابات كا مطالعہ ضرور كريں.

دوم:
اگر كوئى شخص اپنے مال كا صدقہ كرے اور پھر دوسرے كو كہےكہ: يہ مال فلان شخص كا ہے تو يہ جھوٹ ہے، اور جھوٹ حرام ہے.
ليكن اگر وہ اسے چھپانا چاہتا ہے كہ كسى دوسرے كو اس صدقہ كا علم نہ ہو تو پھر كنايہ اور توريہ كرنے ميں كوئى حرج نہيں كيونكہ ضرورت كى بنا پر ايسا كيا جا سكتا ہے.
مثلا وہ يہ كہہ سكتا ہے كہ: يہ مال ميرا نہيں، اس ميں اس كا مقصد يہ ہو كہ مال تو اللہ كا ہے.
يا پھر وہ يہ كہہ سكتا ہے: يہ مال كسى صدقہ كرنے والے كا ہے جو صدقہ كرنا چاہتا تھا، ليكن اس سے مراد وہ اپنے آپ كو لے، يا اس طرح كى كوئى اور عبارت كہہ سكتا ہے جس سے صدقہ چھپانے كا مقصد پوار ہوتا ہو.
واللہ اعلم .

الاسلام سوال وجواب

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago