پاک بھارت وزرائے اعظم ایل او سی فائر بندی پر متفق

نیویارک میں بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ امن بات چیت میں پیش رفت کے لیے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ہونے والے حملوں کو روکنا ضروری ہے۔

بھارتی وفد میں شامل قومی سلامتی کے مشیر شو شنکر مینن نے صحافیوں کو بتایا کہ ملاقات میں یہ طے پایا ہے کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او آپس میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں یہ بھی کہا گیا کہ لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔
بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان اتوار کو نیویارک کے ایک ہوٹل میں ایک گھنٹے کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے بعد پاکستان کے سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے دونوں فریقوں کے درمیان رابطے کو مثبت اور مفید قراردیا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق انھوں نے کہا کہ مستقبل میں مزاکرات کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ طے نہیں کی گئی۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز سے کہا ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر فائر بندی پر عملدرآمد کا طریقہ کار وضع کرنے کے لیے ملاقات کریں۔
بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن دونوں وزرائےاعظم کی ملاقات کے بعد کہا کہ اجلاس بامعنی اور مثبت ماحول میں ہوا۔
شیو شنکر مینن نے اخباری نمائندوں کو بریفنگ میں بتایا کہ دونوں فریقوں نے مفید بات چیت کی اور تمام دیرینہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔
شیو شنکر مینن کے مطابق نواز شریف نے سیاچن، سركريك کا مسئلہ اٹھایا، اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی رشتوں کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بحث ہوئی۔
بی بی سی کے نامہ نگار برجیش اپادھیائے کے مطابق ملاقات میں بھارت کی جانب سے ممبئی حملوں کے ملزموں کو سزائیں نہ دیے جانے کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا جس پر نواز شریف نے کہا کہ اس بارے میں صحیح اقدامات کیے جائیں گے۔
دونوں وزرائے اعظموں نے ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت بھی قبول کی لیکن اس سلسلے میں تاریخیں طے نہیں ہوئیں۔
نامہ نگار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی بات ہوئی۔
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کا اس سال مئی میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ دونوں وزرائے اعظم کا پہلا برائے راست رابطہ ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر جاری جھڑپوں کی وجہ سے کشیدگی کا شکار ہیں۔
دونوں ممالک کے وفد میں وزرائے اعظم سمیت چھ چھ افراد شامل تھے۔
منموہن سنگھ کے ساتھ وزیر خارجہ سلمان خورشید، قومی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن اور خارجہ سیکریٹری سجاتا سنگھ بھی ملاقات کے دوران موجود تھیں جبکہ پاکستان کی جانب سے نواز شریف کے امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز موجود تھے۔
سنیچر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے بہتر تعلقات کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کی سرزمین بھارت کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔
انھوں نے کہا کہ اگر پاکستان بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے تو وہ ’دہشت گردی کا مرکز‘ نہ بنے۔
خیال رہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک نے قیمتی وسائل اسلحے کی دوڑ میں ضائع کردیے جبکہ یہی وسائل لوگوں کی معاشی بہتری کے لیے استعمال کیے جاسکتے تھے۔
نواز شریف نے کہا تھا ہم بھارت کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم کرنے کےلیے تیار ہیں تاکہ بامعنی مذاکرات کیے جاسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے ساتھ ’نئی ابتدا‘ کے لیے تیار ہیں اور سنہ 1999 کے لاہور معاہدے کو بنیاد بناتے ہوئے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔
کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کرنا چاہیں۔

بی بی سی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

مقامی افراد کی تقرری تمام قوموں اور مذاہب کا مشترکہ مطالبہ ہے

مقامی افراد کی تقرری تمام قوموں اور مذاہب کا مشترکہ مطالبہ ہے

1 day ago

ایران کے قومی مفاد میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں؛ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی سے استفادہ ایرانی عوام کا حق ہے

ایران کے قومی مفاد میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں؛ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی سے استفادہ…

6 days ago

امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے

امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے

6 days ago

قرآن و سیرت کی تدریس کے طریقۂ کار پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

قرآن و سیرت کی تدریس کے طریقۂ کار پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

7 days ago

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا…

1 week ago

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

1 week ago