قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملعون پادری ٹیری جونز گرفتار

 

 

 

 امریکی پولیس نے اسلام مخالف ملعون پادری ٹیری جونزکو قرآن پاک نذر آتش کرنے کا منصوبہ بنانے پر گرفتار کرلیا ہے۔

امریکی پولیس  نے ریاست فلوریڈا سے ملعون پادری ٹیری جونز اور اس کے ساتھی پادری مرون سیپ  کو قرآن پاک کے نسخوں سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملعون پادری ٹیری جونز نے 2998 نسخے جلانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، قرآن پاک کے نسخے  ایک گاڑی پر رکھے ہوئے تھے جنہیں مٹی کے تیل میں بھگویا گیا تھا، نسخوں کی تعداد نائن الیون حملوں میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد کے برابر ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 2010 میں بھی  ملعون پادری ٹیری جونز نے نائن الیون کے موقع پر قران پاک کی بےحرمتی کا منصوبہ بنایا تھا، جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید احتجاج ہوا مگر ٹیری جونز اپنے شر انگیز مقاصد کی تکمیل کے لئے باز نہ آیا اور اس نے قرآن کو نذر آتش کردیا، امریکی حکومت نے ٹیری جونز کے اس اقدام پر فائر ایکٹ کے تحت کا جرمانہ عائد کیا تھا، جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدنام زمانہ ملعون پادری ٹیری جونز کو چرچ آف جرمنی کی فیڈریشن سستی شہرت کا لالچی شخص بھی قرار دے چکی ہے۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago