Categories: مشرق وسطی

عراق میں خود کش حملہ، کم از کم 35 ہلاک

 

 

 

عراقی حکام کے مطابق بغداد کے شمال میں شیعہ اکثریتی آبادی والے علاقے میں ایک خود کش حملے اور ایک بم دھماکے کے بعد کم از کم 35 افراد ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے کہ عراق میں کئی ماہ سے فرقہ وارانہ تشدد اپنے عروج پر ہے جبکہ یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ جنگ کا شکار اس ملک میں 2003ء کے امریکی حملے سے پہلے کی صورت حال پیدا نہ ہوجائے۔
بدھ کو ہونے والے دھماکے کسرہ نام کے علاقے میں پیش آئے جہاں ایک خود کش بمبار مسجد کے دروازے پر پہنچا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ کچھ دیر بعد اس کی گاڑی میں بھی دھماکہ ہوگیا۔
پولیس اور ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 52 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنکی طبی امداد جاری ہے جبکہ انہوں نے واقعے میں ہلاکتوں کی بھی تصدیق کردی ہے۔
تاحال کسی گروپ نے کسی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم القاعدہ سے منسلگ گروپ اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیونٹ اس طرح کے واقعات میں ملوث رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی عراق میں پر تشدد واقعات میں 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران عراق میں چار ہزار سے زائد  افراد مارے جاچکے ہیں جن میں 804 اگست کے مہینے میں قتل ہوئے۔

ڈان نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago