نئی دہلی: پاکستانی قیدی ثناء اللہ اسپتال میں دم توڑ گئے

چندی گڑھ کے اسپتال میں زیر علاج پاکستانی قیدی ثنااللہ انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ثناء اللہ کے گردوں نے کام کرنا بند کردیا تھا جس کے بعد آج صبح 6 بج کر 30 منٹ پر ان کا انتقال ہوگیا،سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 52 سال کے ثناء اللہ  1995 سے جموں کی بھلوال جیل میں قید تھے،بھارتی عدالت نے انہیں مبینہ دہشت گردی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی موت کے ایک دن بعد ثنااللہ  پر جیل میں 36 سال کے  سابق فوجی اہلکار ونود کمار نے کلہاڑیوں اور اینٹوں سے  وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، بعدازاں ثنااللہ کو چندی گڑہ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق چوٹوں کی وجہ سے وہ کوما میں چلے گئے تھے اور 2 مئی کو ڈاکٹروں نے انہیں برین ڈیڈ قرار دے دیا تھا۔
دوسری جانب پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ ثنا اللہ کی میت پاکستان کے حوالے کی جائے، ان کا کہنا تھا کہ ثنا اللہ کی موت کی اعلی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ ثنا اللہ 16 سال قبل مویشی چراتے ہوئے غلطی سے سرحد پار کرگئے تھے جہاں انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا، اسی غم میں 10 برس قبل ان کی بیوی بھی اس جہاں فانی سے کوچ کرگئی تھیں، ان کے بیٹوں کے مطابق جیل میں انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا جس کا ذکر وہ اپنے خطوط میں کرتے رہتے تھے۔

ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago