روس کےنفسیاتی اسپتال میں آتشزدگی، 38 ہلاک

روس میں نفسیاتی اسپتال میں آتشزدگی سے نرسوں سمیت 38 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ صرف تین افراد اپنے جان بچاکر بھاگ نکلنے میں کامیاب رہے۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق ماسکو کے نواح میں واقع ڈمٹروف ڈسٹرکٹ کےگاؤں ریمینی میں قائم نفسیاتی اسپتال میں رات کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 38 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
مقامی وقت کے مطابق آگ رات 2 بجکر 23 منٹ پر لگی، اس وقت اسپتال میں تین نرسوں سمیت 41افراد موجود تھے۔
ہلاک ہونے والوں میں 2 نرسز بھی شامل ہیں جبکہ ایک نرس اور دو مریض عمارت سےنکلنے میں کامیاب ہوگئے ، فائر فائٹر جائے حادثہ  پر پہنچے تو آگ نے پوری طرح اسپتال کی عمارت کو لپیٹ میں لے رکھا تھا۔
اسپتال کی کھڑکیوں پرلوہے کے گرل لگے ہوئے تھے جس کی وجہ سےاندر پھنسے لوگوں کو نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
ابتدائی رپورٹ کےمطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاہم آتشزدگی کی اصل وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

دی نیوز ٹرائب

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago