بوسٹن،میراتھن میں دھماکے،3افراد ہلاک 132زخمی

امریکی ریاست میساچوسٹس کے دارالحکومت بوسٹن میں میراتھن ریس کے دوران یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 132 سے زائد زخمی ہوگئے۔
امریکی خبررساں ادارے دی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق میراتھن ریس کے 117 ویں ایڈیشن کے دوران دھماکے 20 سیکنڈ کے وقفے سے اختتامی لکیر کے پاس ہوئے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور132سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دھماکوں کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا گیا ہے۔
ایک عینی شاہد نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ پورا شہر لرز اٹھا،ہرطرف افراتفری کا عالم تھا،دھماکوں کے بعد ہرطرف انسانی اعضا اور خون  بکھر گیا۔
بتایا گیا ہے کہ 1997ء میں شروع ہونے والی میراتھن ریس کے 117ویں ایڈیشن میں دنیا بھر سے 96 ممالک کے 26 ہزار افراد شریک تھے۔
ادھر صدر اوباما نے دھماکوں کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحقیقات کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔
دھماکوں کے بعد مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ پولیس نے علاقے کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نیویارک کے مطابق بوسٹن میں دھماکوں کے بعد نیویارک ،واشنگٹن سمیت متعدد ریاستوں میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور انسداد  دہشتگردی کے اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔

دی ٹرائب نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago