Categories: اسلام

جمعے کے دن کی فضیلت

جمعہ کا دن ہفتے کے ساتوں دنوں میں سب سے زیادہ افضل اور مبارک دن ہے ، جیسا کہ اس دن کی فضیلت بیان کرتے ہوئے رسول اﷲ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:

” بہترین دن جس پر سورج طلوع ہوا جمعہ کا دن ہے ، اسی دن حضرت آدم عليه السلام پیدا کئے گئے ، اسی دن جنت میں داخل کئے گئے ، اسی دن جنت سے نکالے گئے اور اسی دن قیامت قائم ہوگی“۔
(مسلم )

اس دن خصوصی طور پر رسول اکرم صلى الله عليه وسلم پر درود بھیجنے کی کچھ اور ہی فضیلت ہے، جیسا کہ حضرت اوس بن اوس رضى الله عنه روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا :”جمعہ کا دن تمہارے تمام دنوں میں سب سے افضل دن ہے ، اس دن تم مجھ پر بکثرت درود بھیجو ، اس لیے کہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے ۔ میں نے کہا : یا رسول اﷲ صلى الله عليه وسلم ! ہمارا درود آپ پر کیسے پیش ہوگا جبکہ آپ تو مٹی میں مل چکے ہوں گے ؟ آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا : اﷲ تعالیٰ نے انبیاءکے جسموں کو مٹی پر حرام قرار دیا ہے “۔
( ابوداؤد :1047)

درود پیش کئے جانے کی توضیح کرتے ہوئے علماءنے لکھا ہے کہ درود کے ساتھ اس امتی کا نام بھی رسول اکرم صلى الله عليه وسلم کی خدمت میں پیش کیا جائے گا جس نے اس درود شریف کا ہدیہ آپ صلى الله عليه وسلم کی خدمت اقدس میں بھیجا۔

ہماری ویب

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago