Categories: مشرق وسطی

شام:انقلابیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 80 فوجی ہلاک ،250 زخمی

شام کے شمالی قصبے الرقۃ میں انقلابی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں سترھویں آرمرڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اسی فوجی ہلاک اور ڈھاِئی سو زخمی ہوگئے ہیں۔

 

شامی فوج کی ایک میڈیکل بٹالین نے وہاں زخمی فوجیوں کے علاج معالجے کے لیے فوری مدد بہم پہنچانے کی اپیل کی ہے۔
میڈیکل بٹالین نے شامی حکومت سے آیندہ چوبیس گھنٹوں میں الرقۃ میں مداخلت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہاں صورت حال بہت ہی نازک ہے۔ہمارے پاس خوراک ،پانی ،بجلی کچھ بھی موجود نہیں اور طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے زخمی فوجی موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔
الرقۃ میں شامی فوج کا اڈا پانچ کلومیٹر علاقے پر محیط ہے اور وہاں اس کی سترھویں آرمرڈ ڈویژن تعینات ہے۔اس وقت اس کا جیش الحر نے چاراطراف سے محاصرہ کررکھا ہے۔اس کے بعد سے شامی فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں یا پیراشوٹس کے ذریعے خوراک پہنچائی جارہی ہے۔باغیوں نے اس اڈے کے قریباً ایک تہائی حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔

قبل ازیں بدھ کو جیش الحر نے درعا میں شامی فوج کی انچاسویں بٹالین کے اڈے پر قبضہ کر لیا تھا۔ شامی فوجیوں نے شدید جھڑپوں کے بعد اس اڈے کو خالی کرالیا تھا۔اس اڈے پر اسلحہ کا ایک بڑا ڈپو بھی ہے اور شامی فوج اس کو درعا شہر اور نواحی قصبوں پر گولہ باری کے لیے استعمال کرتی رہی ہے جس کے نتیجے میں درعا کے علاوہ دو اور قصبوں علما اور خربۃ غزالہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی اوراس کے نتیجے میں تیس ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہونے پر مجبور ہوگئے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago