برطانوی نیوزویب سائیٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے قبائلی علاقے 4 کے حلقہ این اے 41 میں حصہ لینے والے 50 سے زائد امیدواروں اوران کے نمائندوں کے اجلاس میں (ملا نذیر گروپ)کے سربراہ صلاح الدین ایوبی المعروف بھاول خان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ آنیوالے انتخابی عمل میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔اجلاس میں موجودایک شخص نے بتایا کہ بھاول خان نے کہا کہ ہر قبائلی شخص کوووٹ دینے کی مکمل آزادی ہوگی وہ جسے چاہے ووٹ دے سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق(ملا نذیر گروپ) نے انتخابی عمل میں عدم مداخلت کی یقین دہانی کے ساتھ چند شرائط بھی رکھی ہیں کہ انتخابی ریلیاں یاجلسے رستم بازار سے دور کھلے میدان میں منعقد کیے جائیں۔ جوامیدوار زیادہ مقبول نہیں وہ رضاکارانہ دستبردارہوجائیں ۔کوئی بھی امیدوار اپنی تقریروں میں مخالف امیدوار کو تنقید کا نشانہ نہیں بنائے گا۔بھاول خان نے پاکستان پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اورعوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کوخبردار کیا کہ وہ عوامی سطح پر انتخابی مہم نہ چلائیں اورنہ ہی عوامی مقامات پراپنے بینرزاورجھنڈے لگائیں کیونکہ ایسا کرنے سے علاقے میں امن وامان میں خلل پڑسکتا ہے۔انہوں نے اے این پی کو خصوصی طورپر کہا کہ وہ جلسے جلوس سے گریز کرے۔
ایکسپریس نیوز
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان