Categories: پاکستان

سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد

سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے جنوبی مشرقی پنجاب کے ضلع قصور [حلقہ این اے ۔ 139] سے گیارہ مئی کو ہونے والے انتخاب لڑنے کی خاطر کاغذات مسترد کر دیئے گئے ہیں۔

پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کو مقامی وکیل جاوید قصوری نے چیلنج کیا تھا اور یہ مؤقف اختیار کیا کہ جنرل پرویز مشرف آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور ٹرسٹھ پر پورا نہیں اترتے ہیں اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
ادھر سابق فوجی آمر کے خلاف خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آٹھ اپریل کو اِس درخواست کی سماعت کرے گا۔ درخواست ہائی کورٹ بار راول پنڈی کے صدر توفیق آصف ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔
پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ [نواز] کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے بیرسٹر ظفراللہ نے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مشرف کئی مرتبہ آئین اور ملک سے غداری کرچکے ہیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف لاپتا افراد، لال مسجد، اکبر بگٹی قتل اور بینظیر قتل کیس میں مطلوب ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے، لہٰذا انہیں ملک کے کسی بھی حلقے سے انتخاب لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago