Categories: افغانستان

افغانستان میں دھماکہ؛ پانچ افراد ہلاک

امریکہ کی زیر قیادت انٹرنیشنل سیکورٹی اسسٹنس فورس نے کہا ہے کہ جنوبی افغانستان میں ایک دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں تین نیٹو فوجی اور دو اتحادی شہری ہلاک ہوئے۔
فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “تین بین الاقوامی سیکیورٹی اسسٹنس فورس (ایساف) سروس کے ارکان اور دو اتحادی شہریوں کو جنوبی افغانستان کے  دھماکے میں نیشانہ بنایا گیا۔”
ایساف کی پالیسی کے مطابق مرنے والے فوجیوں اور شہریوں کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی.
ایساف کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک کار بم میں تھا۔ اس نے ایک فوجی گشت کو نشانہ بنایا. اس دھماکہ میں افغان شہریوں کی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔
ایک افغان اہلکار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں ایک نیٹو فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔ یہ دھماکہ قلات شہر میں ہوا جو جنوبی زابل صوبے کا دارالحکومت ہے۔
صوبائی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک گاڑی دھماکہ خیز مواد سے اس وقت پھٹ گئی جب نیٹو قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا اس دھماکہ کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔
اتحادی افواج 2014 کے آحر تک مکمل طور پر افغانستان چھوڑ دینگی۔ یہ حملہ اس سال کا اتحادی فوج پر خطرناک ترین حملہ تھا۔
ڈان نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago