شاویز کے سیاسی جانشین کا انتخابات 14 اپریل کو

وینزویلا کے الیکشن کمیشن نے ملک کے صدر ہوگو شاویز کے انتقال کے بعد نیا صدر چننے کے لیے چودہ اپریل کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان سابق صدر ہوگو شاویز کے پسندیدہ جانشین سمجھے جانے والے نکولس مدورو کا قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ صدارتی امیدوار انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پیر تک اپنا اندراج کروائیں۔
یاد رہے کہ وینزویلا کے سابق صدر ہوگو شاویز پانچ مارچ کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ صدارتی انتخابات میں نکولس مدورو حمکمران جماعت کے امیدار جبکہ ہنریک کاپرائلز حزِب اختلاف امیدوار ہونگے۔
آنجہانی شاویز نے چودہ سال تک وینزیلا پر حکومت کی تھی اور انہوں نے اخری بار انتخابات گذشتہ اکتوبر میں جیتے تھے جس میں انہں 54 فیصد جبکہ ان کے مخالف امیدوار ہنریک کاپرائلز کو 44 فیصد ووٹ ملے تھے۔
پچاس سالہ نکولس مدورو نے ملک میں سابق ہوگو شاویز کے سوشلزم کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کا وعدہ کیا ہے اور توقع ہے کہ وہ اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات جیت جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعد متحدہ حزبِ اختلاف کے سربراہ نے سرکاری طور پر چالیس سالہ ہنریک کاپرائلز کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔
ہنریک کاپرائلز نے اپنے ٹویئٹر پیغام میں کہا کہ وہ صدارتی امیدوار کے لیے نامزدگی پر شکرگزار ہیں اور الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اس سے پہلے جمعہ کی صبح وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کی آخری رسومات دارالحکومت کارکس میں منعقد ہوئیں۔
نکولس مدورو نے ملک کے سابق صدر ہوگو شاویز کے جسدِ خاکی کو لینن اور ماؤ زے تنگ کی طرح محفوظ کرنے کا علان کیا ہے۔
دوسری جانب وینزویلا کی حزب مخالف کے پیشتر اراکین نے جمعہ کو قائم مقام صدر کی حلف برداری کی تقریب کا بائیکاٹ کیا تھا۔
حزبِ مخالف کا موقف تھا کہ ایسی صورت حال میں آئین کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر کو قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالنا چاہیئے تھا۔

ایجنسیاں

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago