Categories: مشرق وسطی

آبادکاروں کا قبلہ اول پر حملہ، چہل قدمی سے مسجد کا صحن ناپاک

انتہاء پسند یہودی آبادکاروں نے پیر کے روز مسجد اقصی کے صحن پر ہلہ بولا۔ حملہ آور صہیونیوں نے اسرائیلی پولیس کے حفاظتی حصار میں اپنے ناپاک قدموں سے مسجد اقصی کا تقدس پامال کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ چالیس انتہا پسند یہودیوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول پر چڑھائی کی۔ یہودی آبادکار مسجد اقصی اور پہاڑی کے گنبد میں آزادانہ گھومتے رہے۔ یہودی آبادکاروں نے وہاں موجود نمازیوں پر حملہ بھی کیا جس سے ایک فلسطینی نمازی کو درمیانے زخم آئے۔

یہودی آبادکاروں کے مسجد میں داخلے کی خاطر انہیں اسرائیلی پولیس کی مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ اس دوران فلسطینیوں کی مسجد اقصی کی جانب نقل و حرکت کو انتہائی محدود کر دیا تھا۔ آبادکار مسجد میں اپنی موجودگی کے دوران مسلسل مسلمانوں کو اشتعال دلانے والی حرکات کرتے رہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین

modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

4 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago