Categories: مشرق وسطی

فلسطینی اسیر اسرائیلی جیل حکام کے تشدد سے جاں بحق ہوا

فلسطینی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوران حراست اسرائیلی حکام کے بہیمانہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے فلسطینی اسیر عرفات جرادات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے بھی ثابت ہو گیا ہے کہ ان کی موت دوران حراست ہارٹ اٹیک سے نہیں بلکہ جیل حکام کے تشدد کے باعث ہوئی۔

وزیر برائے امور اسیران عیسی قراقع نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ مرحوم کے جسم کے مختلف حصوں پر لگنے والی تمام ضربات تازہ تھیں اور یہ تشدد ان پر جیل میں دوران تفتیش کیا گیا۔

اسرائیلی ادارے ‘ابو کبیر’ میں ہونے والی پوسٹ مارٹم کی کارروائی میں شرکت کرنے والے فلسطینی ڈاکٹر نے بتایا کہ شہید کی کمر کی دائیں جانب نیل پڑے ہوئے تھے۔ ان کی چھاتی پر بھی تشدد کے آثار نمایاں تھے۔ ان کی گردن کے نیچے اور کاندھوں پر بھی شدید چوٹوں کے نشان تھے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تشدد سے شہید کی دوسری اور تیسری پسلی کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ مرحوم کے ہونٹ کے اندرونی حصے پر بھی شدید زخم تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق شہید کا دل بالکل ٹھیک تھا۔ انہیں دل کا دورہ نہیں پڑا۔ دل کی تمام شریانیں ٹھیک اور کھلی تھیں۔ انہیں دیکھ کر دل کے دورے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے جبکہ جیل حکام نے لواحقین اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی خاطر جرادات کے انتقال کا سبب دل کے دورے کو بیان کیا۔

ادھر اسرائیل جیل میں قید دوسرے قیدیوں نے اپنے ساتھی کی شہادت کا ذمہ دار اسرائیلی حکومت کو قرار دیتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

تیس سالہ عرفات جرادات کی ہلاکت کے خلاف ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر حکومت نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں ہزاروں فلسطینی باشندے قید ہیں جبکہ آٹھ سو سے زائد قیدیوں نے گزشتہ دو ہفتوں سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ کئی فلسطینی باشندوں کو یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

العربیہ

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago