Categories: عالم اسلام

مالی میں فرانسیسی کارروائی آخری مراحل میں

فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے کہا ہے کہ مالی کے شمالی علاقوں میں فرانسیسی افواج کی اسلامی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔
انہوں نے یہ بات سنیچر کو پیرس میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔
فرانسواں اولاند نے بتایا کہ ’افوغاص کے پہاڑوں میں شدید لڑائی ہو رہی ہے جہاں ہمارا خیال ہے کہ القاعدہ ان اسلامک مغرب کے کارکن چھپے ہوئے ہیں۔‘
انہوں نے اس کارروائی میں چاڈ کے فوجیوں کے فعال کردار کو بھی سراہا۔ چاڈ کی فوج کے مطابق جمعہ کو کارروائی میں چاڈ کے تیرہ فوجی بھی مارے گئے تھے جب کہ پینسٹھ باغی بھی اس کارروائی میں ہلاک ہوئے تھے۔
چاڈ نے مالی میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں دو ہزار سے زائد فوجی اہلکار افریقن یونین فورس کے تحت بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ ’شمالی مالی میں شدید لڑائی جاری ہے۔ میں نے فرانس کے لوگوں کو پہلے ہی بتا دیا ہے کہ ہماری فوج براہ راست کارروائی کر رہی ہے اور ہمارے چاڈ کے دوستوں نے گذشتہ روز ایک کارروائی کی تھی جس میں متعدد عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔ میں اس کارروائی پر ان کو سراہتا ہوں۔‘
فرانس نے گذشتہ ماہ کی گیارہ تاریخ کو اپنے چار ہزار فوجی مالی بھیجے تھے اور اس فوجی مداخلت کا مقصد ان اسلام پسند جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کرنا تھا جنہوں نے سنہ 2012 میں شمالی مالی پر قبضہ کر لیا تھا۔
اس آپریشن کے ابتدائی دور میں فرانسیسی فوج نے گاؤ، کدال اور ٹمبکٹو جیسے شہروں کو باغیوں کے قبضے سے چھڑوایا تھا اورگزشتہ ہفتے مالی کے شمالی حصے میں ایک بڑے علاقے میں اسلام پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago