Categories: مشرق وسطی

مسجد اقصی کے براق صحن کے قریب فلسطینی عمارتوں کی مسماری

مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصی پر مکمل قبضہ کرنے سے پہلے اس کے گردونواح کو یہودی رنگ میں رنگنے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصی کے براق صحن کے قریب ایک نئے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس صحن کے قریب پولیس اسٹیشن، یہودی پیشواؤں کے مرکز اور دیگر سہولیات کے دفاتر کے قیام کے اس منصوبے کے لیے کھدائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی بلدیہ کے عملے نے براق صحن کے اطراف کمان کی شکل میں فلسطینی مکانات اور دیگر تعمیرات کو گرانے کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کے اس حالیہ منصوبے سے براق صحن کے اطراف متعدد گھروں کو نقصان پہنچے گا اور بہت سے گھروں کی کھڑکیاں بھی بند ہو جائیں گی۔
اسرائیلی کھدائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے اوقاف اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل شیخ عزام الخطیب نے کہا کہ براق صحن کی موجودہ حالت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنا عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

شیخ خطیب نے اردن کے اسلامی اوقاف اور مقدس مقامات کے وزیر کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ مسجد اقصی کے اطراف اسرائیل کی جاری کارروائیاں انتہائی خطرناک ہیں ، انہوں نے اردن سے مطالبہ کیا کہ وہ القدس الشریف کو یہودی رنگ میں رنگنے کی اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائے۔

مرکز اطلاعات فلسطین

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago